48گھنٹے کا کہا 72ہوگئے عدم اعتماد کا کچھ پتہ نہیں فواد چوہدری

لاہور (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، تمام اتحادی ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا، اس وقت اپوزیشن کی صورتحال سائبیریا کے بھیڑیوں جیسی ہے، کل سے مولانا فضل الرحمان صاحب کا چہرہ اترا ہوا ہے، بہترواں گھنٹہ شروع ہونے والا ہے لیکن عدم اعتماد کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے، بس یہ چاہتے ہیں کہ وہ کرکٹ میچ کے بعد پہنچیں کیوں کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد آسٹریلیا کا کرکٹ میچ ہورہا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادیوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انھوں نے واضح کیا کہ جہانگیرترین کچھ دن لندن میں رہیں گے اور وہ پاکستان نہیں آرہے، سیاست کے حوالے سے جہانگیر ترین سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ پشاور بم دھماکے سے متعلق انھوں نے کہا کہ پشاور سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم سازش کا حصہ ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ 22 مارچ کو طویل عرصے بعد او آئی سی کا اجلاس ہونے جارہا ہے،23مارچ کو پوری اسلامی امہ اور دیگر وزراء  خارجہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان جلد یورپ کا دورہ کرنے جارہے ہیں جبکہ عمران خان نے کبھی یوکرین کے فوجی حل کی حمایت نہیں کی اور مذاکرات سے مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔ تحریکِ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو گلی میں کھو گیا ہے، 48 گھنٹے کا کہا گیا، اگلے 24 گھنٹوں میں تحریکِ عدم اعتماد لے کر آئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...