فضل الرحمن کا نواز شریف آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ نمبر گیم پر مشاورت 

لندن/ اسلام آباد (عارف چودھری+ نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پلان کو عملی جامعہ پہنانے کے علاوہ ملکی، قومی امور پربھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ نے سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کی پیش قدمی کے بارے میں  آگاہ کیا۔ فضل الرحمن سے آصف علی زرداری بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی نمبر گیم‘ تحریک اعتماد کیلئے ممکنہ تاریخ کے تعین‘ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثناء آصف علی زرداری سے پی پی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی‘ خورشید شاہ‘ نوید قمر نے ملاقات کی رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا  آصف زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے خود رابطے کر رہا ہوں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی عمران خان کو ہٹائیں گے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت ک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...