دہشگردی کیخلاف جنگ میں محنت سے حاصل کامیابیوں کو خطرہ 

لاہور (نیوز رپورٹر) شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں محنت سے حاصل کامیابیاں خطرے میں ہیں۔ حکومت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوششیں کرے۔ حکومت ابھی تک بیانات کے سوا کوئی حکمت عملی طے نہیں کر سکی۔ پشاور مسجد میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ردعمل میں انہوں نے کہا  کہ قوم حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کی منتظر ہے۔ آئین میں دی گئی آزادیوں پر سیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جا رہا ہے۔ صحافت اور سیاست دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی۔ پیکا کالے قانون کو مسترد کر چکے ہیں۔ آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرا دی ہے۔ امید ہے کہ حکومت کے اتحادی اور باضمیر حکومتی ارکان بھی پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔
شہباز شریف 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...