منڈا چوک (نامہ نگار) قصبہ بصیرہ کے رہائشی نادر حسین ے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 3 مارچ کی شام 8 بجے کے قریب اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دیہی مرکز صحت بصیرہ لے کر گیا۔ ڈاکٹر سمیت باقی عملہ ڈیوٹی پر مامور نہ تھا جس کی اطلاع ڈی ایچ او ایچ آر ڈاکڑ کاظم خان کو فون کال کرکے دی گئی بیوی کی طبیعت زیادہ خراب ہورہی تھی ڈاکٹر کے نہ آنے کی وجہ سے پرائیویٹ علاج کروانا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے انکوائری کرکے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے رپورٹ مانگ لی۔
دیہی مرکز بصیرہ میں ڈاکٹر سمیت عملہ غائب‘ شہری کی درخواست پر ڈی سی نے تحقیقات کا حکم دیدیا
Mar 06, 2022