بلوچستان نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کا دورہ اورماڑہ

Mar 06, 2022

گوادر( بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری حاجی خداداد واجو  نے  اورماڑہ,بی این پی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری حاجی خداداد واجو کی سربراہی میں بی این پی کے ایک ضلعی وفد امام بخش رمضان،زاہد مرید نے اورماڑہ کا دورہ کیا اور پارٹی دوستوں سے ملاقات کی۔ حاجی خداداد واجو نے کہا کہ صوبے بھر میں مسائل درپیش  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا کوئی حق نہیں۔اجلاس کے آخر میں بی این پی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری حاجی خداداد واجو نے دوستوں کے مشورے سے تحصیل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی ۔ جس میں تحصیل آرگنائزرعین اللّٰہ،ڈپٹی آرگنائزر سلیم روشن اور ممبرز میں حاجی محمد سلیم شوکت مرادعبد الرحمان کلمتی،زبیر مسافر،سلیم بزگ نامزد کیے گئے ۔

مزیدخبریں