پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کا ناجائز قابضین کیخلاف کامیاب آپریشن۔اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی حکومت کی ملکیتی 23 کنال 12 مرلے زرعی اراضی واگزار کرائی‘ فصل کو تباہ کردیا گیا۔واگزار اراضی کی مالیت فی ایکڑ 17 لاکھ تقریبا اور ٹوٹل مالیت 40 لاکھ 94 ہزار 706 روپے سے زائد ہے۔مسمیان اسد‘مبارک‘ حنیف‘شاہد نواز اور فدا ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی موضع پاڑ احمد میں کی گئی۔کاروائی کے دوران عملہ ریونیو فیلڈسٹاف بھی موقعہ پر موجود رہا۔