اسٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن وفد کی وقاراحمد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اسٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین دیوان وقاراحمد کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات‘کاروباری مسائل ‘ڈالر کا اتار چڑھاؤ، سیلز ٹیکس انو ائسز اور اولڈ ایج بینیفیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ۔ ملاقات  میں عابد منیر بھی موجود تھے۔ چیئرمین دیوان وقار احمد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بتایا کہ آئے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کومسائل کا سامنا ہے اور انہیں اپنے آرڈرز کی تکمیل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں سیلز ٹیکس انوائسز کے معاملات بھی بزنس کمیونٹی کیلئے تشویش کا باعث بن رہے ہیں‘ اس سلسلہ میں حکومت کو ایف بی آر کے حکام کو ٹھوس اور دیرپا اقدامات کی ہدایت کرنی چاہئیے۔

ای پیپر دی نیشن