جھبراں( نامہ نگار) متحدہ علماء کونسل پاکستان کی پشاور خود کش دھماکے کی شدیدمذمت۔ پشاور دھماکہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ متحدہ علمائ کونسل پاکستان نے سانحہ پشاورکی غیر جانبدارانہ و شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر متحدہ علمائ کونسل پاکستان مولانا عبدالرؤف ملک اور سیکرٹری جنرل متحدہ علمائ کونسل پاکستان سردار محمد خان لغاری نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار وافتراق کی فضائ پیدا کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کررہی ہیں تا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آ گ بھڑکاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں انہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی مغفرت اور جلدصحتیابی کی دعا کرتے ہوئے لواحقین اور قوم سے اپیل کی کہ وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔