جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 136کے کنوینئر و امیدوار صوبائی اسمبلی میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ ملک کو پستی اور زوال کا شکار کرنے والے موجودہ نالائق حکمرانوں کو عوام معاف نہیں کریں گے، قو م کو تبدیلی کے نام پر مشکلات کی دلدل میں دھکیلنے والے حکمرانوں کی جواب دہی کا وقت آگیا ہے ان سے قوم کی لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی اور بی آرٹی، فارن فنڈنگ، مالم جبہ کیس سمیت میگا کرپشن میں ملوث حکومتی و پی ٹی آئی عہدیداران کا اگلا ٹھکانہ جیل ہے۔
ملک کو پستی اور زوال کا شکار کرنیوالے نالائق حکمرانوں کو عوام معاف نہیں کرینگے: حسن سردار
Mar 06, 2022