شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سے تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چودھری محمداقبال گوپے را نے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالدمحمود بھی موجودتھے چودھری محمداقبال گوپے رانے گورنر پنجاب سے ضلع شیخوپورہ کی سیاسی ،انتظامی ،تنظیمی ،آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمداقبال گوپے را نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ملک کو کرپشن اورکمیشن مافیا سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی نئے پاکستان کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو اس کے اصل نظریہ اور اساس پر استوار کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں مستقبل قریب اور بعید میں اس کے بڑے مثبت اورتعمیری اثرات مرتب ہونگے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا غیر فطری اتحاد صرف اور صرف عمران خان دشمنی پر قائم ہوا ہے جو کسی وقت بھی دھڑن تختہ ہوسکتا ہے انہوںنے کہاکہ مہنگائی سے کئی گنا زیادہ قوم کا مسئلہ کرپشن ہے۔
چودھری محمدسرور سے پی ٹی آئی رہنما چودھری اقبال گوپے را کی ملاقات
Mar 06, 2022