سائنس فکشن ناول

’’پوزی اور الیکٹرا‘‘تسنیم جعفری کا سائنس فکشن ناول ہے۔اس ناول کے بارے میں انہیں کی رائے ملاحظہ کیجئے: ’’ویسے تو میری پندرہ کتب شائع ہو چکی ہیں یہ سولہویں ہے، لیکن بہت کم لوگوں کو علم ہوگا کہ میری سب سے پہلی طبع زاد کہانی یہی’’پوزی اور الیکٹرا‘‘ تھی جو2003ء میں ماہنامہ’’پھول‘‘ میں شائع ہوئی تھی۔ اس پوری کہانی کا سیٹ اپ اور اس کا مرکزی خیال امریکہ سے متعلق ہے ۔یہ کہانی2007میں اردو سائنس میگزین میں بھی شائع ہوئی ۔ اس وقت یہ ایک سادہ سی سائنس فکشن تھی جو دو معصوم بچوں کے بارے میں لکھی گئی تھی جنہیں کبھی اپنے والدین سے پیار نہیں ملا تھا ۔اور ان کی پرورش ایک روبوٹ نے کی تھی۔پوزی اور الیکٹرامیرے تخلیق کیے گئے سب سے پہلے کردار ہیں، میری نظر میں آج کے خلائی سائنس کے دور کے جو سب سے بہترین اور آئیڈیل بچے اور نوجوان ہو سکتے ہیںوہ ایسے ہی ہیں، جو صرف ذہنی و جسمانی لحاظ سے دنیا کے بہترین انسان ہیں بلکہ محبت بھی ان کی لاثانی ہے۔’’پوزی اور الیکٹرا‘‘ ناول کو تین حصوں میں بانٹا گیا ہے۔ پہلے حصے میں ایٹم بم کی ایجاد ، دوسرے حصے میں پوزی اورالیکٹرا مستقل مریخ پر جا بستے ہیںجبکہ تیسرے حصے میں ان کرداروں سے ہر مشکل کام لینے کی کوشش کی گئی ہے۔ سائنس فکشن یہ ناول بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے معلومات سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ یہ حصوصاً بچوں میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ناول کی قیمت300روپے ہے۔ ناول اکادمی ادبیات لاہور، پاکستان کی جانب سے شائع کیا گیا ہے اور تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم،11/16فیروز پورروڈ، متصل کار پارکنگ تماثیل ہال، لاہور سے دستیاب ہے۔ناول حاصل کرنے کے لیے0320-0112404اس نمبر پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔(تبصرہ: تہذین طاہر)

ای پیپر دی نیشن