شہدادپور (نامہ نگار )میرے والد بھائیوں ماموں اور گائوں کے بااثر افراد نے میرے شوہر اور میری زندگی عذاب بنا دی ہے‘ شوہر سے خوش ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شہدادپور کے قریب گاوں قاضی کا کڑا کی رہائیشی میاں بیوی رمضان خاصخیلی اور مسمات تہمینہ خاصخیلی نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے بتایا کہ ہماری 4سال قبل شادی ہوئی تھی میرے والد نے زبردستی میرے 2سال کے بچہ سمیت گھر بیٹھا لیا اور مجھے میرے شوہر سے دور کردیا میں اپنے شوہر سے رابطہ کرکے والد کے گھر سے نکل کر شوہر کے ساتھ رہنے لگی۔مسمات تہمینہ خاصخیلی نے مزید بتایا کہ میرا والد لیمی خاصخیلی بھائی ارشاد خاصخیلی فیضان خاصخیلی ماموں معشوق خاصخیل اور گائوں کے بااثر رانو مل میرا گھر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔میرے شوہر سے طلاق دلوا کر مجھے پیسوں کے عیوض فروخت کرنا چاہتے ہیں اس وقت ہم اپنے محسنوں کے پاس پناہ لے کر رہ رہے ہیں میرے دو سال کے بچہ کو بھی قید کر رکھا ہے انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم میاں بیوی کو تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے معصوم بچہ کو بازیاب کروا کر انصاف کیا جائے۔
والد اور بھائی میرا گھر اجاڑنا چاہتے ہیں‘ تہمینہ خاصخیلی
Mar 06, 2022