ملتان ( جنرل رپورٹر )ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ ملتان میں دیگر آئیٹمز کیساتھ ساتھ فوڈ چین اپنی مثال آپ ہے ملتان کے باسی خوش خوراک اور ہوٹلنگ کے دلدادہ ہیں جو سرگرم شہری ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے اور فورٹین سٹریٹ پیزا ایک منفرد اور خوش ذائقہ اضافہ ہے جو شہریوں کیلئے ایک بہترین اور خوبصورت احساس ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اْنھوں نے شاہ رکن عالم کا لونی نون چوک پر فورٹین پیزا سٹریٹ کی دوسری برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ا س موقع پر فورٹین پیزا سٹریٹ کے ڈائریکٹر محمد اعظم چوہدری نے کہا کہ فورٹین پیزا سٹریٹ کی عوام میں بڑھتی ہو ئی مقبولیت کے پیش نظر دوسری برانچ کا افتتاح کیاگیا جہاں لوگوں کو مختلف فیلور کے مطابق اعلی اور اور بہترین ذائقہ میں پیزا فراہم کیا جا ئیگا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد طیب، چوہدری امجد‘شیخ فضل الہی،محمد مشتاق،طلحہ بن اعظم،محمد افضل سپرا، فرخ عمر چوہدری، ڈاکٹر نثار احمد ‘ زاہد صدیق، میاں جاوید اقبال،شیخ اشفاق، ریاض الحسن گیلانی،رانا اسلم،نوالامین خاکوانی،خواجہ فاروق،میاں شکیل،نعیم اقبال نعیم سمت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
فورٹین سٹریٹ پیزا کی نون چوک پر نئی شاپ کا افتتاح
Mar 06, 2022