وہاڑی ( نامہ نگار +کرائم رپورٹر ) گورنر پنجاب ہاؤس میں تاجر کنونشن احساس پروگرام کریانہ ایسوسی ایشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد صدر کریانہ ایسوسی ایشن محمد اسلم نے شرکت کی کنونشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تاجر عہدیداران میں سوئنیر بھی تقسیم کئے۔ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کی سہولیات کیلئے ہر شہر میں احساس کریانہ سٹور کھولے جائینگے جس پر تمام اشیاء خوردونوش سستے داموں سے فروخت کی جائیں گئیں وہاڑی عوام 21 احساس دوکانیں کھلی جا رہی ہیں اور مستحق افراد کے احساس کریانہ کارڈ بھی بنائے جائینگے۔
ہر شہر میں احساس کریانہ سٹور کھولے جائینگے: چودھری محمد سرور
Mar 06, 2022