ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

راولپنڈی ، اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور،ناروال،سیالکوٹ میں آندھی ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی  ابر آلود رہے گا تاہم سکھر ،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان،شانگلہ، وزیرستان ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،،صوابی، مردان، نوشہرہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں مطلع ابرآلود جبکہ کوئٹہ،زیارت، پشین ،لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی06، کالام منفی04,استور منفی 03 ،اسکردو،راولاکوٹ ،ہنز ہ اور پلوامہ میں 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

راولپنڈی ، اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور،ناروال،سیالکوٹ میں آندھی ،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی  ابر آلود رہے گا تاہم سکھر ،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان،شانگلہ، وزیرستان ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،،صوابی، مردان، نوشہرہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں مطلع ابرآلود جبکہ کوئٹہ،زیارت، پشین ،لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ ، ژوب، بار کھان اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت میں لہہ منفی06، کالام منفی04,استور منفی 03 ،اسکردو،راولاکوٹ ،ہنز ہ اور پلوامہ میں 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن