اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حکومت گرانے کی اپنی ناکام تحریک کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ جائے گی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کے کھوکھلے دعوے بیکار ثابت ہوں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔