او آئی سی نے امدادی کارروائیوں کو مربوط شکل دینے کیلئے کابل میں دفتر کھول لیا

اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان میں انسانی امداد کی کارروائیوں کو مربوط شکل دینے کے لئے کابل میں اپنا دفتر کھول لیا ہے۔او آئی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دفترعالمی تنظیموں کی جانب سے کی گئی امدادی کارروائیوں کے لئے رابطے کی سہولت دے گا اور افغان عوام کی جاری مشکلات کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔بیان کے مطابق تنظیم کا دفتر اسلام آباد میں گزشتہ برس دسمبر میں وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کے بحران کے خاتمے کے لئے کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گا۔کانفرنس میں افغانستان کیلئے انسانی امداد کا ٹرسٹ فنڈ کے نام سے ایک خصوصی بینک اکائونٹ بھی کھولا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن