وزیرتوانائی حماد اظہر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت موثر معاشی حکمت عملی کے باعث ملک کو موجودہ مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔لاہور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مفاد کیلئے پیٹرول اوربجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ۔حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی پرعمل کررہا ہے اور وہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔