اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حکومت گرانے کی اپنی ناکام تحریک کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ جائے گی۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری کے کھوکھلے دعوے بیکار ثابت ہوں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ اسلام آباد میںاسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کی کانفرنس کے بعد اہم عالمی دورے کریں گے۔
اپوزیشن اپنی ناکام تحریک عدم اعتمادکیساتھ گھروں کو لوٹ جائیگی.چودھری فواد
Mar 06, 2022 | 20:41