بیجنگ (شنہوا) چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کر دیا جس سے مجموعی دفاعی بجٹ 224.79 ارب ڈالر ہو گیا۔ جبکہ حکومت چین نے مسلح افواج کو 2027ء میں پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج عسکری کارروائیاں اور جنگی تیاریاں بڑھائے تاکہ پارٹی اور عوام کی جانب سے ان کے سپرد کیے گئے کاموں کو پورا کیا جا سکے۔ اتوار کو چینی قومی مقننہ کے اجلاس میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران قومی دفاع اور فوجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پیپلز آرمی نے مضبوط اور لچکدار انداز میں کارروائیاں کیں۔ انہوں نے سرحدی دفاع، بحری حقوق کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی، آفات سے بچائو اور بحالی کے کام، نوول کرونا وائرس ردعمل، قیام امن اور تجارتی جہازوں کی حفاظت کے بارے میں اہم مشنز مئوثر طریقے سے انجام دیئے۔
چین کے دفاعی بجٹ میں7.2 فیصد اضافہ ، فوج کو جنگی تیاریاںبڑھانے کی ہدایت
Mar 06, 2023