رائیونڈ : 3 روزہ تبلیغی اجتماع ملکی ترقی و استحکام کیلئے رقت آمیز دعا کیساتھ ختم 


سندر (نامہ نگار) 3 روزہ تبلیغی جماعت کی جانب سے 40 روز کا چلہ مکمل کرنے والوں کا اجتماع مولانا خورشید کی ہدایات کے بعد انڈیا سے آئے معروف عالم دین مولانا ابراہیم کی رقت انگیر دعا کے ساتھ احتتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی دعا میں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ 3 روز جاری رہنے والے اجتماع میں 101 ممالک سے آٹھ ہزار غیر ملکی تبلیغی خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔ خیبر  پی کے کے نگران صوبائی وزیر محنت اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی منظور خان آفریدی نے آفریدی عمائدین کے ہمراہ دعا میں شرکت کی اور اندرون و بیرون ممالک سے آئے تبلیغی جماعت کے وفود اور علماء سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے اپنے بزرگان کے حجرہ میں اجتماع کے شرکاء کے قیام و طعام میں عملی طور پر بھی حصہ لیا۔ جہاں ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیمیں صفائی ستھرائی میں مصروف عمل رہیں وہیں لیسکو، محکمہ صحت، ریکسیو 1122 و دیگر ضلعی محکمہ جات کی جانب سے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ شرکاء کے انخلاء کیلئے ٹریفک کا خصوصی روٹ پلان تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے اضافی نفری کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی بھی اضافی نفری لاہور روڈ، سندر روڈ، مانگامنڈی روڈ اور قصور روڈ پر تعینات رہی۔ شرکاء کے انخلاء کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...