کراچی میں پشاور جانے والی خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی 


 کراچی (این این آئی) کراچی میں کالا پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل روانگی کے چند منٹ بعد کالا پل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کا شکار بوگی ہٹانے کے لئے عملہ اور مشینری پہنچ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ٹرین کو دوسری بوگی لگا کے روانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...