پیمرا نے عمران کی تقاریر، گفتگو، بیانات نشر کرنے پر پابندی لگا دی

Mar 06, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیمرا نے عمران خان کی تقاریر‘ گفتگو اور بیانات پر مکمل پابندی لگا دی۔ پیمرا نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان‘ گفتگو یا خطاب لائیو یا ریکارڈ  ٹی وی چینلز نشر نہیں کر سکتے۔ پیمرا نے تمام سیٹلائٹ چینلز کو عمران خان پر پابندی کی ہدایت کر دی۔ پیمرا نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔ اس لئے پابندی لگائی گئی۔

مزیدخبریں