عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپتے پھر رہے، چوہدری ظہیر سلطان

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 59سے امید وار اور ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپتے پھر رہے ہیں اس طرح سے وہ میدان سے بھاگ نہیںسکتے جس طرح دیگر سیاسی لوگوں نے عدالتوں کا سامنا کیا  اور جیلیں کاٹین انھیں بھی گرفتاری دینا پڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ظہر سلطان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں عوام کو سبز باغ دکھائے ایک بار پھر عمران خان عوام کو ورغلا رہے ہیں جس وہ کامیاب نہیں ہوں گے صوبائی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی تحریک انصاف کو عوام اپنے ووٹ سے شکست دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن