ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں ایک آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سیتا کنڈا کے علاقے کدم رسول میں واقع سیما آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر سروس کے9 یونٹوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور دھماکے سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکام نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور اسے سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
آکسیجن پلانٹ دھماکہ