کلر سیداں (نامہ نگار)پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹرکچر ریلنگ چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا
گیا۔محمد بنیامین سب انجینئر سمال ڈیمز ڈویژن جہلم جو کلر سیداں پھلینہ ڈیم کے انچارج بھی ہیں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گیج ریڈر حبیب شاہ کے ذریعے مجھے اطلاع ملی کہ 2/3مارچ کی درمیانی شب،نامعلوم افراد نے نزد پھلینہ گاؤں کے قریب واقع پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹریکچرریلنگ جس کی لمبائی 17 فٹ اور اونچائی 3.5 فٹ ہے کو اکھاڑ کر چوری کر لیا گیا ہے۔
پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹرکچر ریلنگ چوری کرنے پر مقدمہ درج
Mar 06, 2023