ڈھرنال(نمائندہ نوا ئے وقت)پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما سردار شہزاد اکبر جھنڈیا ل نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں حکمرانوں کو لے ڈوبیگی جب تک انتخابات نہیں ہوتے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے تیرہ جما عتی ٹولہ بھی عمران خان جیسے نڈر دلیر لیڈر کا مقابلہ کر نے کی سکت نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیا دت اور کارکنان پر بے بنیاد مقدمات قائم کر کے کو ن سی عوامی خدمت کی جا رہی ہے انشااللہ عام انتخا با ت میں سیاسی لٹیروں کی ضما نتیں بھی ضبط ہو جائیں گی باشعور عوام امپرٹڈ کا چہر ہ پہچان چکے ہیں ۔ اب حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے ہاتھ پاں مار رہی ہے تاکہ کسی بھی طرح الیکشن ملتوی ھوسکیں لیکن و ہ یاد رکھیں کہ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں حکمرانوں کو لے ڈو بے گی۔ پی ٹی آئی قیا دت اور کارکنان پر بے بنیاد مقدمات قائم کر کے کو ن سی عوامی خدمت کی جا رہی ہے۔