مریم نواز گوجرانوالہ کے کھانوں کی دل دادہ‘ تصاویر نواز شریف کو بھجوائیں


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی گوجرانوالہ کے کھانوں کی دیوانی نکلیں۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر اور سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ کے گھر کھانوں کی تعریف، تصاویر بنا کر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو بھی بھجوائیں۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سے کہا کہ مٹن، مچھلی، قیمہ، گردے، پائے اور مٹن چانپ بہت لذیذ تھیں۔ جبکہ پومی بٹ کی رہائش گاہ پر مریم نواز نے فریش جوسز اور سیلڈز اور سٹیک، فش کی تعریف کی جبکہ میریڈین ہوٹل کے مالک محمد احمد بٹ سے بھی کھانے کی تعریف کی۔
گوجرانوالہ/ کھانے

ای پیپر دی نیشن