سکردوں کو سڑکھائی میں جاگری بند روڈ ُ ُٹرالی رکشہ میں  تصادم 14جاں بحق


لاہور+ گلگت+ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) لاہور‘ گلگت‘ ڈی آئی خان اور ٹوبہ میں خوفناک حادثوں میں خواتین‘ بچوں سمیت 14 افراد جاںبحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے تاج کمپنی بند روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل رکشے میں ٹکر سے رکشے میں سوار 3 افراد امجد، سجاد اور عثمان موقع پر جاں بحق  جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے‘ حادثے کے بعد ڈرائیور، ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر چلاس کے قریب ہوڈر کے مقام پر خطرناک موڑ  کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق 24 زخمی ہوگئے، المناک حادثہ اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ حادثہ کا شکار کوسٹر ایل ای ایس 8010 کے ڈرائیور کا نام سبیل سکنہ جلکوٹ کوہستان ہے‘ کوسٹر میں 27 مسافر سوار تھے، ریسکیو 1122 اور  مقامی رضا کاروں نے تمام لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کے ریجنل ہیڈ کواٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا ہے۔ ہلاک و زخمیوں میں  زیادہ تر کا تعلق سکردو سے ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  خالد خورشید نے اس حادثے پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ اس حادثے کے زخمیوں  کو علاج کی بہترین سہولیات  مہیا کی جائے۔ شاہراہ قراقرم پر چلنے والی تمام گاڑیوں پر 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے زائد سپیڈ پر پابندی عائد کر دی گئی‘ تمام HD لائیٹس اور فینسی لائٹس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے اقدامات کے تحت سواریوں کی تعداد بھی متعین کر دی گئی ہے۔ کوسٹر پر بشمول ڈرائیور سواریوں کی تعداد 25 ہوگی۔ بس پر بشمول ڈرائیور سواریوں کی تعداد 45 ہوگی۔ ٹیوٹا پر بشمول ڈرائیور سواریوں کی تعداد 18 ہوگی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں رازندہ کے علاقہ سروبئی میں افسوس ناک حادثہ کنٹینر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جہاں کپڑوں سے بھرا کنٹینر بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی چک نمبر 322ج ب (شہزادہ) کا 30سالہ دلشاد اپنی اہلیہ 27 سالہ اقرا،7سالہ بیٹی زینب  اور 2سالہ بیٹے ریحان کے ساتھ موٹر سائیکل پر رجانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آ رہا تھا کہ چک نمبر 295گ ب (بیریانوالہ) کے قریب پیچھے سے آنے والی انتہائی تیز رفتار اے سی بس ایل ای ایس 7799 نے بری طرح کچل دیا۔ جس سے سوار دلشاد، اس کی بیوی اقرا اور کمسن دو سالہ بیٹا ریحان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ سات سالہ بیٹی زینب کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ جسے الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور لوئر مال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
حادثے

ای پیپر دی نیشن