بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) خالد ٹائون میں اوباش نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم نے زیادتی سے قبل بچی کو نیم بے ہوش کیا۔ تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ملزم عمر کمہار نے بچی کو اپنے گھر لے جا کر نیم بے ہو ش کیا۔ متاثرہ بچی کی والد ہ کشور بی بی کی اطلاع پر تھانہ ماڈل ٹائون نے عمر کمہار اور دو خواتین سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتی
بوریوالا میں اوباش کی 13 سالہ لڑکی سے بیہوش کر کے زیادتی
Mar 06, 2023