راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، اگر نوٹس دینے آئے تھے تو نوٹس ویسے بھی دیا جاسکتا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ان کا دماغ خراب ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، ان کو سپریم کورٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے، یہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پتا ہے ان کے بیلٹ باکس سے کیا نکلنا ہے لیکن میں شیئر نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے ذلیل و رسوا ہونا ہے، رسوائی ان کا مقدر ہے، عمران خان نے کل کی تقریر میں کہا میں سب کو معاف کرتا ہوں، عمران خان نے کہا ہے بیٹھو بات کرتے ہیں اور یہ عمران خان سے کیا چاہتے ہیں؟، ایک دفعہ اور عمران خان کو مارنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں؟، یہ مصر اور سری لنکا کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
شیخ رشید