اسلام آباد (نا مہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی جانب سے قائم کردہ 21رکنی کمیٹی یونیورسٹی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق سفا رشات و تجاویز رواں ہفتے مرتب کرنے کے بعد رپورٹ جمع کرا دے گی، یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز اور تمام شعبہ جات کے داخلی دروازوں پر بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا، صرف وہی طلبا داخل ہو سکیں گے جن کے پاس یونیورسٹی کارڈ ہو گا، یونیورسٹی کی اپنی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا جبکہ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے باہر قائم درجنوں ہٹس کو ختم کر کے یونیورسٹی کے اندر فوڈ سٹریٹ کی طرزپر فوڈ کورٹ متعارف کرایا جائے گا جس کے لئے باہری ہٹس پر کام کرنے والے افراد کے مکمل کوائف اکٹھے کر کے انہیں فوڈ کورٹ چلانے کی اجازت دی جائے گی،داخلی دروازوں اور اندرونی و بیرونی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے، جامعہ کے باہری حصوں پر پولیس چو کیاں بنانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔