اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر کوشش کرنی چاہئے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں، انھیں آگے بڑھنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی قوم کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، ہماری خواتین کو اپنی سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر ملک کی خاطر کام کرنا ہو گا۔ ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں صولیٹون (soliton ) فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ خوش آئند بات ہے کہ صولیٹون(soliton ) فائونڈیشن جیسی دیگر تنظیمیں پاکستان میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ،عوام میں چیریٹی اور رضا کارنہ کاموں میں حصہ لینے کا جذبہ موجود ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صولیٹون(soliton ) فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر منصور نے کہا کہ ہماری فائونڈیشن پاکستان میں فلاحی کاموں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور صولیٹون (soliton )گروپ کے زیر اہتمام سافٹ ویئر اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے علاوہ اپنی فائونڈیشن بھی چلا رہا ہے اور ننکانہ صاحب میں ہماری فائونڈیشن سکول ، ہسپتال ،یتیم خانہ اورزرعی تحقیقاتی مراکز قائم کر رہی ہے ۔میں خاتون اول ثمینہ عارف علوی کی مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری فائونڈیشن کا دورہ کیا۔
بیگم ثمینہ علوی
ملکی ترقی کیلئے اجتماعی ، انفرادی طور پر کوشش کرنی چاہئے، بیگم ثمینہ علوی
Mar 06, 2023