اسلام آباد ( اپنے سٹا ف رپو ٹر سے ) اسلام آباد کسٹم کا سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون کرڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا ، ٹائرز، سگریٹ آٹو پلگ سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے کر سمگلر ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی کسٹم حکام نے بتایا کہ سامان کی مجموعی مالیت 5کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم حسن ثاقب کو اطلاع ملی تھی جس پر ایڈیشنل کلکلٹر کوکب خواجہ نے اسسٹنٹ کلکٹر جلال حیدر زیدی سپرنٹنڈنٹ شوکت ملک پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس میں سپاہی حاجی انجم سمیت دیگر سپاہی بھی شامل تھے جنہوں نے ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کر دی جس پر ایک ٹرک کو روکا گیا تو ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا جس کا تعاقب کر کے روکا تو سمگلروں نے کسٹم سے مزاحمت شروع کر دی تاہم ڈرائیور سمیت ٹرک کسٹم گودام میں پہنچا دیا گیا چیک کرنے پر اس سے گاڑیوں کے جاپانی پلگ جن کی ما لیت 3کروڑ 90لاکھ روپے بتائی جاتی ہے علاوہ ازیں غیر ملکی کپڑا، ٹائر، ویلڈنگ راڈ ، سپیئر پارٹس، غیر ملکی سگر یٹ شامل تھے کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شر وع کر دی ہے، کسٹم حکام نے بتایا کہ سامان کی مجموعی مالیت 5کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔کلکٹر کسٹم نے اسسٹنٹ کلکٹر جلال حیدر زیدی اور سپرنٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے ۔ کلکٹر کسٹم حسن ثاقب کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کرنے والے مافیا کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
اسلام آباد کسٹم کا سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون، کرڑوں کا غیر ملکی کپڑابرآمد
Mar 06, 2023