اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) قومی اسمبلی حلقہ این اے 62سے آزاد امیدوار راجہ عاصم ظہور نے ہولی فیملی بھٹہ نیک عالم روڈ میں انتخابی جلسوں کا آغاز کرتے ہوئے الیکشن مہم شروع کر دی ہے ۔اور جلسہ گاہ پہنچنے پر میزبان ،امجد عباسی،رشید خان،ملک رازق،باسط مغل،جمیل مغل،راجہ پرویز اور ملک رازق سمیت دیگر عمائدین نے استقبال کیا،راجہ عاصم ظہور نے کہا کہ حلقے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے میدان میں آیا ہوں کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے راولپنڈی شہر کو لاوارث چھوڑا میں الیکشن جیت کر راولپنڈی کو اسکی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ دلوں گا میں اپنے تمام ووٹرز اور سپوٹرز کا شکر گزار ہوں کہ وہ دن رات میری کامیابی کیلئے حلقے میں عوام سے رابطے میں ہیں ۔اور حلقے کی عوام نے اگر میرا انتخاب یقینی بنایا تو میں بھی الیکشن مہم کے بعد بھی عوام سے یہ سلسلہ جاری رکھوں گا ۔موجودہ دور میں سیاسی جماعتوں نے ملک کی معاشی حالت کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے آج غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو چکی ہے ۔
حلقے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے میدان میں آیا ہوں، راجہ عاصم ظہور
Mar 06, 2023