لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال نے کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی اور معاشی نظام دونوں عوام دشمن ہیں۔ عوام دشمن سیاسی، معاشی اور جاگیردارانہ نظام نے عوام کومصائب، مشکلات اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کی بنیاد ہی استحصال، ناانصافی،عدم مساوات، ذخیرہ اندوزی اور مفاد پرستی پر رکھی جاتی ہے۔