اقتدار میں واپس آ کر معاشی بحالی کے عمل کابلا تاخیر آغاز کیا جائےگا:ہمایوںاختر 


لاہور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے صرف 2 صوبوں کی بجائے ملک میں عام انتخابات کی طرف پیشرفت کی جائے تاکہ فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت یکسوئی کے ساتھ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے۔ عمران خان وژن رکھنے والے لیڈر ہیں اور ان کی ہدایت پر معاشی ٹیم اپنا ہوم ورک کر رہی ہے۔ اقتدار میں واپس آ کر معاشی بحالی کے عمل کابلا تاخیر آغاز کیا جائے گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن ہمارے سیاسی مخالفین کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح انتخابی عمل سے بچ سکیں اور اقتدار سے چمٹے رہیں۔ امید ہے کہ وفاق میں بیٹھے حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے اور پورے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کی جائے گی جس سے ملک میں پھیلی بے یقینی کی فضاءختم ہو گی۔ تمام جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گی اور عوام اب با شعور ہیں وہ جسے بھی مینڈیٹ دیں اسے 5 سال کیلئے حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...