محکمہ اطلاعات کے زیراہتمام جشن بہاراں تقریبات کا آغاز، نازیہ جبیں نے افتتاح کیا

Mar 06, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام جشن بہارا ں کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وثقافت نازیہ جبیں نے جشن بہاراں تقریبات کا افتتاح کیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری مٹی کی خوشبو،لہلہاتے کھیت، بہتے دریا قدرت کا تحفہ ہیں۔قدرت کے رنگوں سے لطف اندوز ہونا انسانیت کیلئے اطمینان کا باعث ہے۔جشن بہاراں اعلیٰ انسانی وسماجی ومعاشرتی قدروں کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ لوک موسیقی، محفل غزل،خواتین اور مزاحیہ مشاعرہ، مصوری کی نمائش بھی جشن بہاراں میں منعقد ہونگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں پہلی دفعہ جشن بہاراں کی (سپانسرڈ)تقریبا ت شہر بھر میں ہورہی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وثقافت نازیہ جبیں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد عوام کو اپنی تہذیب وثقافت کے رنگ دیکھنے کا موقع مہیاکرنا ہے۔نامور فوک گلوکار فضل جٹ اور شاہد لوہار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔جشن بہاراں کی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔جشن بہاراں تقریبات 12مارچ2023تک جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں