ملتان، رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر‘ بیورورپورٹ)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ایڈیشنل آئی جی ساو¿تھ پنجاب مقصودالحسن کے ہمراہ ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں پولیس افسران سے اہم میٹنگ کچہ میں پولیس کی کارروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال، اورآئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ رحیم یار خان ، ڈی پی او آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے آئی جی پنجاب کو ضلع رحیم یار خان کے کچہ علاقہ کی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کچہ علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا جرائم پیشہ و خطرناک منظم گینگز اور کریمنلز کے قلع قمع کیلئے کومبنگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم۔ دیا اور کہا کہ کچہ کے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا ، آئی جی پنجاب کہا کہ پولیس ٹیموں کو کچہ میں آپریشنل کاروائیوں کے لیے درکار وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیسکچہ میں جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریمینلز کے خلاف نبرد آزما ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور ایس ایچ اوز کی انعامات سے حوصلہ افزائی کی۔ دوران اجلاس آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھونگ اور ماچھکہ میں پولیس ٹیموں کی تعیناتی اور انسدادی و آپریشنل کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا اور اس بارے آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر علی سیال اپنے اضلاع میں جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساو¿تھ پنجاب مقصودالحسن ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر نے شرکت کی ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ذیشان اصغر سمیت آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن ، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر علی سیال بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ آر او سپیشل برانچ حبیب اللہ خان ، آر او سی ٹی ڈی شمس خان ، اے ایس بھونگ شاہ زیب چاچڑ ، اے ایس پی صادق آباد حسیب جاوید میمن اور کچہ میں تعینات رحیم یار خان اور راجن پور کے ایس ایچ اوز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔