تحریک انصاف جھوٹی سیاست اب اختتام پذیرہورہی ہے:پیر اشرف رسول

Mar 06, 2023


فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا عمران خان ملک میں انتشار کی سیاست کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پوری قوم عمران خان کا اصل روپ جان چکی ہے۔ تحریک انصاف کی جھوٹی سیاست اب احتشام پذیر ہورہی ہے۔ آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 تحصیل فیروز والا،شرقپور فیض پور میں منعقد مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 14 مارچ کو فیض پور انٹر چینج ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے آمد پر شاندار استقبال کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ علا¶ہ ازےں تقریب سے رکن پنجاب اسمبلی پےر محمد اشرف رسول، میاں عبدالر¶ف، مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کے صدر عارف خان سندھےلہ،پی پی 138 کے صدر محمود اختر گورائےہ، جنرل سیکرٹری شہباز اصغر،حاجی محمد نواز، ضلعی تنظیم کے رہنما جہانزیب خان، پی پی 137 کے صدر میاں مشتاق احمد، چودھری زمان بھلہ، حاجی عبدالحمید رحمانی، اور دیگر ارکان بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں