آئی جی مرحوم پولیس ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے مصروف عمل 


لاہور ( نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دوران سروس انتقال کر جانے والے پولیس ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس نے 59 مرحوم ملازمین کے بچوں کو فیملی کلیم پر محکمہ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کر لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے 59 ملازمین کے بچوں اور اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ملاقات کے دوران اپوائنمنٹ لیٹرز بھی دئیے۔ فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے نوجوان کانسٹیبلان میں ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے فورس کا حصہ بننے پر تمام نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے فرض شناسی کے ساتھ فرض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے کچہ کے علاقوں کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل طور پر پاک کیا جائےگا، جرائم پیشہ خطرناک منظم گینگز اور کریمنلزکےخلاف ٹارگٹڈ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ تھانہ کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، کچہ میں تعینات پولیس فورس کے افسران و جوان ہمارے ہیروز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے دوران کچہ بھونگ و راجن پور کے دوروں اور پولیس افسران سے رحیم یارخان میں ہونے والی میٹنگز کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن