لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتار ی کےلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ۔ساندہ کے علاقے چھوٹا ساندہ میں فائز عرف چاند نامی نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے دوست 20 سالہ اسامہ طارق کو گھر سر میں گولی مارکر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹےم کی مدد سے شواہد اکھٹے کر کے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہےں۔
ساندہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دوست قتل ،ملزم فرار
Mar 06, 2023