اسرائیلی فضائیہ نے جنگ کے وقت ہمیشہ ریزرو فوجیوں پر انحصار کیا ہے ۔ عملے کے جن افراد کی سروس کی زندگی ختم ہو چکی ہے انہیں اپنی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ مقامی میڈیا میں گردش پیغام میں ایف 15 سکوارڈرن کے 37 پائلٹوں اور اور نیویگیٹرز نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ بدھ کو ہونے والی ٹریننگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس کے بجائے وہ اپنا وقت جمہوریت اور قومی اتحاد کے لیے بات چیت اور سوچ کے لیے وقف کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق اپنے خط میں ریزرو فوجیوں نے کہا کہ اگر حقیقی کارروائیاں کرنے کا کہا گیا تو وہ احتجاج کرتے ہوئے اپنی تربیت کا ایک دن معطل کردیں گے۔ ایک فوجی ترجمان نے خط پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم ایک بیان میں کہا کہ فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہیلیو ی ان حالات اور فوج میں تقسیم سے آگاہ ہیں تاہم وہ آئی ڈی ایف کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے پاس اپنے سب سے اہم مشن کو انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ فورسز کا سب سے اہم مشن اسرائیل کی سلامتی کا دفاع کرنا ہے۔