شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) غیر معیاری پلاسٹک کے برتنوں شاپنگ بیگ فضائی اور آبی آلودگی کے باعث شہریوں میں معدہ جگر نمونیاں کے امراض میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ پان میں نشہ آور کیمیکل کے استعمال سے لوگ منہ دانتوں اور گلے کے کینسر میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی حکومتی ادارے کی طرف سے عوام کو ان بیماریوں سے بچانے کا کوئی پلان بھی سامنے نہیں آسکا ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ شہر میں کالے شاپنگ بیگ چائے دودھ دہی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
شیخوپورہ:فضائی اور آبی آلودگی کے باعث شہر ی مہلک امراض میں مبتلا
Mar 06, 2023