شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ڈاکٹر زینب طاہر نے کہا ہے کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے شہری ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے آنے والے شمار کنندگان سے تعاون کرےں ضلعی انتظامیہ ڈیجیٹل مردم شماری کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس مو قع پر انچارج مردم شماری ادارہ شماریات اشفاق احمد ورک ،انچارج نادرا شیخ سجاد ،تحصیل آفیسر نادرا محمد حمزہ سلطا ن،آئی ٹی ٹیچر نوید صفدر اور محمد آصف بھی موجود تھے۔