شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز قوم کی امیدوں کا محور و مرکز اور پارٹی کی مقبول لیڈر ہیں جنہوں نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے نظریہ کو اجاگر کرنے اور پارٹی منشور کی تکمیل کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا مریم نواز کے صوبائی سطح پر منعقدہ ورکرز کنونشنز پارٹی کو مزید منظم مضبوط اور فعال کرنے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں جن سے کارکنان میں نئی تحریک پیدا ہوئی ہے۔ مریم نواز کی 7مارچ کو شیخوپورہ آمد کے موقع پر پارٹی عہدیداران و کارکنان ان کا بھرپور استقبال کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔