شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی 139 کے امیدوار چودھری اشفاق ورک نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلسل قومی ،ریاستی اداروں کی جو تضحیک کررہی ہیں اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی وہ اپنی نااہل ،کرپٹ اور عوام دشمن حکومت کو بچانے کیلئے مسلسل عمران خان کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں انکی سیاست کا مرکز محور ترقی پاکستان نہیں بلکہ دشمن عمران خان ہے ان حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے۔