بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد میں فلم کی ایکشن شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئے تھے،ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا۔80 سالہ اداکار نے کہا کہ طبیعت بہتر ہونے میں وقت لگے گا، تاہم انہیں اب بھی تکلیف ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔امیتابھ بچن حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ مصروف تھے جس میں دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ،لیکن ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔