وزیراعظم شہبازشریف کا سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار , وزیراعظم کی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔ارض وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کریں گے ۔شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر دے ۔وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔