پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر پابندی کے بعد مزید مقبول ہو کر سامنے آتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے کہ مفروروں اور اشتہاریوں کی تقاریر سرکاری ٹیلی وژن بھی نشر کرتا ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ بغیر کسی عدالتی حکم کے ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی تقاریر پر پابندی فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ہتھکنڈے بے فائدہ ہیں. عمران خان ہر پابندی کے بعد مزید مقبول ہو کر سامنے آتے ہیں۔
یہ کیسا نظام ہے کہ مفروروں اور اشتہاریوں کی تقاریر سرکاری ٹیلی وژن بھی نشر کرتا ہے، دوسری طرف بغیر کسی عدالتی حکم کے ملک کے مقبول ترین لیڈر عمران خان کی تقاریر پر پابندی فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ حکومتی ہتھکنڈے بےفائدہ ہیں، عمران خان ہر پابندی کے بعد مزید مقبول ہوکر سامنے آتے ہیں۔
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 6, 2023